Blog
Books



۔ (۵۷۰۸)۔ عَنْ عُبَیْدِ اللّٰہِ بْنِ أَبِی طَلْحَۃَ عَنْ أَبِیہِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وسَلَّمَ جَائَ ذَاتَ یَوْمٍ، وَالسُّرُورُ یُرٰی فِی وَجْہِہِ، فَقَالُوْا: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! إِنَّا لَنَرَی السُّرُورَ فِی وَجْہِکَ، فَقَالَ: ((إِنَّہُ أَتَانِی مَلَکٌ فَقَالَ: یَا مُحَمَّدُ! أَمَا یُرْضِیکَ أَنَّ رَبَّکَ عَزَّ وَجَلَّ یَقُولُ: إِنَّہُ لَا یُصَلِّی عَلَیْکَ أَحَدٌ مِنْ أُمَّتِکَ إِلَّا صَلَّیْتُ عَلَیْہِ عَشْرًا، وَلَا یُسَلِّمُ عَلَیْکَ أَحَدٌ مِنْ أُمَّتِکَ إِلَّا سَلَّمْتُ عَلَیْہِ عَشْرًا، قَالَ: بَلٰی۔)) (مسند أحمد: ۱۶۴۷۶)
۔ سیدنا ابو طلحہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ایک دن رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور آپ کے چہرۂ مبارک پر خوشی کے آثار نمایاں تھے، ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم آپ کے چہرے پر مسرت دیکھ رہے ہیں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: (اس کی وجہ یہ ہے کہ) میرے پاس ایک فرشتہ آیا اور اس نے کہا: اے محمد! کیا یہ بات آپ کو راضی نہیں کرتی کہ اللہ تعالیٰ کہتا ہے: آپ کی امت کا جو آدمی آپ پر ایک بار درود پڑھے گا، میں اس پر دس رحمتیں نازل کروں گا اور آپ کی امت کا جو آدمی آپ کے لیے ایک بار سلامتی کی دعا کرے گا، میں اس پر دس سلامتیاں نازل کروں گا؟ میں نے کہا: کیوں نہیں، میں راضی ہوں۔
Musnad Ahmad, Hadith(5708)
Background
Arabic

Urdu

English