۔ (۵۷۰۹)۔ (وَمِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) عَنْ اَبِیْ طَلْحَۃَ اَیْضًا نَحْوُہُ وَفِیْہِ: ((مَنْ صَلّٰی عَلَیْکَ مِنْ أُمَّتِکَ صَلَاۃً کَتَبَ اللّٰہُ لَہُ عَشْرَ حَسَنَاتٍ، وَمَحَا عَنْہُ عَشْرَ سَیِّئَاتٍ، وَرَفَعَ لَہُ عَشْرَ دَرَجَاتٍ وَرَدَّ عَلَیْہِ مِثْلَہَا۔)) (مسند أحمد: ۱۶۴۶۵)
۔ (دوسری سند) سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، پھر اس طرح کی روایت بیان کی، البتہ اس میں یہ تفصیل ہے: آپ کی امت میں سے جس نے آپ پر درود بھیجا، اللہ تعالیٰ اس کے لیے دس نیکیاں لکھے گا، اس کی دس برائیاں معاف کر ے گا، اس کے دس درجات بلند کرے گا اور اسی طرح کا درود اس پر لوٹائے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(5709)