۔ (۵۷۱۳)۔ عن عَبْد اللّٰہِ بْن عَمْرٍو رضی اللہ عنہ یَقُولُ: مَنْ صَلّٰی عَلَی رَسُولِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صَلَاۃً صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَمَلَائِکَتُہُ سَبْعِینَ صَلَاۃً، فَلْیُقِلَّ عَبْدٌ مِنْ ذٰلِکَ أَوْ لِیُکْثِرْ۔ (مسند أحمد: ۶۶۰۵)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایک دفعہ درود پڑھا، اللہ تعالیٰ اس پر ستر رحمتیں نازل کرے گا اور اس کے فرشتے اس کے لیے ستر بار دعائے رحمت کریں گے، اب بندے کی مرضی ہے کہ وہ کم پڑھے یا زیادہ۔
Musnad Ahmad, Hadith(5713)