۔ (۵۷۱۴)۔ وَفِیْ حَدِیْثِ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ عَوْفٍ رضی اللہ عنہ اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ لَہٗ: ((إِنَّ جِبْرِیلَ عَلَیْہِ السَّلَامُ قَالَ لِی: أَلَا أُبَشِّرُکَ إِنَّ اللّٰہَ عَزَّ وَجَلَّ یَقُولُ لَکَ: مَنْ صَلّٰی عَلَیْکَ صَلَّیْتُ عَلَیْہِ، وَمَنْ سَلَّمَ عَلَیْکَ سَلَّمْتُ عَلَیْہِ۔)) زَادَ فِیْ رِوَایَۃٍ: ((فَسَجَدْتُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ شُکْرًا۔)) (مسند أحمد: ۱۶۶۴)
۔ سیدنا عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا: بیشک جبریل رضی اللہ عنہ نے مجھ سے کہا: کیا میں آپ کو خوشخبری نہ دوں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ سے فرمایا ہے : جس نے آپ پر درود بھیجا، میں اس پر رحمت نازل کروں گا اور جس نے آپ کے لیے سلامتی کی دعا کی، میں اس پر سلامتی نازل کروں گا۔ ایک روایت میں ہے: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں نے شکر ادا کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کو سجدہ کیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(5714)