۔ (۵۷۵۶)۔ عَنْ رَافِعِ بْنِ رِفَاعَۃَ قَالَ: نَہَانَا نَبِیُّ اللّٰہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَنْ کَسْبِ الْحَجَّامِ وَأَمَرَنَا أَنْ
نُطْعِمَہُ نَوَاضِحَنَا وَنَہَانَا عَنْ کَسْبِ الْإمَائِ، اِلَّا مَا عَمِلَتْ بِیَدِھَا وَقَالَ: ھٰکَذَا بِأَصَابِعِہِ نَحْوَ الْخَبْزِ وَالْغَزْلِ وَالنَّفْشِ۔ (مسند احمد: ۱۹۲۰۷)
۔ رافع بن رفاعہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں سینگی لگانے والے کی کمائی سے منع فرمایا اور ہمیں حکم دیاتھاکہ ہم یہ کمائی آبپاشی کے اونٹوں وغیرہ کو کھلادیں، نیز آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں لونڈیوں کی کمائی سے بھی منع کیا تھا، البتہ جو وہ اپنے ہاتھ سے کام کر کے کمائے (وہ جائز ہے)، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے روٹی پکانے، روئی اون وغیرہ کو کاتنے یا ان کو دھنکنے کا اشارہ کیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(5756)