۔ (۵۷۷۱)۔ عَنْ اَبِی الْخَیْرِ قَالَ: عَرَضَ مَسْلَمَۃُ بْنُ مَخْلَدٍ وَکَانَ أَمِیْرًا عَلَی مِصْرَ عَلَی رُوَیْفِعِ بْنِ ثَابِتٍ رضی اللہ عنہ أَنْ یُوَلِّیَہُ الْعُشُوْرَ، فَقَالَ: إِنِّیْ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ:
((صَاحِبُ الْمَکْسِ فِی النَّارِ۔)) (مسند احمد: ۱۷۱۲۶)
۔ ابوالخیر سے روایت ہے کہ مصر کے امیر مسلمہ بن مخلد نے سیدنا رو یفع بن ثابت رضی اللہ عنہ کے سامنے یہ درخواست پیش کی کہ وہ اس کو ٹیکسوں کا مسئول بنا دیں۔ لیکن انھوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ ٹیکس لینے والادوزخی ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(5771)