۔ (۵۸۰۶)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ذُکِرَ لِعُمْرَ رضی اللہ عنہ أَنَّ سَمُرَۃَ (وَقَالَ مَرَّۃً: بَلَغَ عُمَرَ أَنَّ سَمُرَۃَ) بَاعَ خَمْرًا، قَالَ: قَاتَلَ اللّٰہُ سَمُرَۃَ، إِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((لَعَنَ اللّٰہُ الْیَہُوْدَ
حُرِّمَتْ عَلَیْہِمُ الشُّحُوْمُ فَجَمَلُوْھَا فَبَاعُوْھَا۔)) (مسند احمد: ۱۷۰)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کوجب یہ اطلاع ملی کہ سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ نے شراب فروخت کی ہے تو انھوں نے کہا: اللہ تعالی سمرہ کو ہلاک کرے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تو یہ فرمایاہے کہ اللہ تعالی نے یہودیوں پر اس لیے لعنت کی تھی کہ ان پر چر بی کو حرام قرار دیا گیا تھا، لیکن انھوں نے اس کو پگھلا کر بیچنا شروع کر دیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(5806)