۔ (۵۸۲۷)۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رضی اللہ عنہما قَالَ: کَانَ أَھْلُ الْجَاھِلِیَّۃِیَبِیْعُوْنَ لَحْمَ الْجَزُوْرَ بِحَبْلِ حَبْلَۃِ، وَحَبْلُ حَبْلَۃٍ تُنْتَجُ النَّاقَۃُ مَا فِیْ بَطَنِہَا ثُمَّ تَحْمِلُ الَّتِیْ تُنْتَجُہُ، فَنَہَاھُمْ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَنْ ذَالِکَ۔ (مسند احمد: ۴۶۴۰)
۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جاہلیت والے لوگ اونٹ کا گوشت حمل کے حمل کے عوض فروخت کر دیتے تھے، اور حمل کے حمل کی تجارت کی وضاحت یہ ہے کہ ایک اونٹنی اپنے پیٹ والے بچے کو جنم دے، پھر وہ پیدا ہونے والی حاملہ ہو کر جس بچییا بچے کو جنم دے گی، (اس کے ساتھ اس گوشت کو فروخت کرتے تھے) ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو اس سے منع کردیا تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(5827)