۔ (۵۸۳۸)۔ عَنْ اَبِیْ سَعِیْدٍ الْخُدْرِیِّ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نَہٰی عَنِ الْمُزَابَنَۃِ وَالْمُحَاقَلَۃِ، وَالْمُزَابَنَۃُ، اِشْتِرَائُ الثَّمَرِ بِالتَّمْرِ فِیْ رُؤُوْسِ النَّخْلِ، وَالْمُحَاقَلَۃُ، اِسْتِکْرَائُ الْأَرْضِ بِالْحِنْطَۃِ (وَفِیْ لَفْظٍ) وَالْمُزَابَنَۃُ، اِشْتِرَائُ الثَّمَرَۃِ فِی رُؤُوْسِ النَّخْلِ کَیْلًا۔ (مسند احمد: ۱۱۰۶۷)
۔ سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مزابنہ اور محاقلہ سے منع فرمایا ہے، مزابنہ یہ ہے کہ درخت پر لگئے ہوئے پھل کو ماپی ہوئی کھجوروں کے عوض بیچ دیا جائے اور محاقلہ یہ ہے کہ زمین کو گندم کے عوض کرائے پر دیا جائے۔
Musnad Ahmad, Hadith(5838)