۔ (۵۸۴۵)۔ عَنْ اِسْمَاعِیْلَ الشَّیْبَانِیِّ بِعْتُ مَافِیْ رُؤُوْسِ نَخْلِیْ بِمِائَۃِ وَسْقٍ، اِنْ زَادَ فَلَہُمْ وَاِنْ نَقَصَ فَلَہُمْ، فَسَاَلْتُ ابْنَ عُمَرَ فَقَالَ: نَہٰی عَنْہُ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَرَخَّصَ فِیْ الْعَرَایَا۔ (مسند احمد: ۴۵۹۰)
۔ اسماعیل شیبانی کہتے ہیں: میں نے کھجور کے درختوں پر لگا ہوا پھل ایک سو وسق کے عوض فروخت کر دیا اور کہا: اگر زیادہ ہوگیا تو بھی اُن کا اور اگر کم ہو گیا تو بھی اُن کا، پھر میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایسی تجارت سے منع کیا ہے، البتہ بیع عرایا کی رخصت دی ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(5845)