۔ (۵۸۵۴)۔ عَنْ سَالِمٍ عَنْ اَبِیْہِ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((مَنْ بَاعَ عَبْدًا وَلَہُ مَالٌ فَمَالُہُ لِلْبَائِعِ اِلَّا أَنْ یَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ وَمَنْ بَاعَ نَخْلًا مُؤَبَّرًا فَالثَّمَرَۃُ لِلْبَائِعِ اِلَّا أَنْ یَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ۔)) (مسند احمد: ۴۵۵۲)
۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے غلام فروخت کیا اور اس کے پاس مال موجود ہوتو وہ فروخت کرنے والے کا ہی ہوگا، الا یہ کہ خریدار سودا کرتے وقت اس کی شر ط لگا لے اور جس نے پیوند لگائے ہوئے کھجوروں کے درخت بیچے تو ان کا پھل بیچنے والے کا ہی ہو گا، الا یہ کہ خریدنے والا شرط لگا لے۔
Musnad Ahmad, Hadith(5854)