۔ (۵۸۷)۔ عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَؓ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((اِذَا تَوَضَّأَ الْعَبْدُ الْمُسْلِمُ أَوِ
الْمُؤْمِنُ فَغَسَلَ وَجْہَہُ خَرَجَتْ مِنْ وَجْہِہِ کُلُّ خَطِیْئَۃٍ نَظَرَ اِلَیْہَا بِعَیْنِہِ مَعَ الْمَائِ أَوْ مَعَ آخِرِ قَطْرَۃِ الْمَائِ أَوْ نَحْوَ ہٰذَا، فَاِذَا غَسَلَ یَدَیْہِ خَرَجَتْ مِنْ یَدِہِ کُلُّ خَطِیْئَۃٍ بَطَشَ بِہَا مَعَ الْمَائِ أَوْ مَعَ آخِرِ قَطْرَۃِ الْمَائِ حَتَّی یَخْرُجَ نَقِیًّا مِنَ الذَّنُوْبِ۔)) (مسند أحمد: ۸۰۰۷)
سیدنا ابو ہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب مسلمان یا مؤمن بندہ وضو کرتا ہے اور اپنا چہرہ دھوتا ہے تو پانی کے ساتھ یا پانی کے آخری قطرے کے ساتھ اس کے چہرے کا ہر وہ گناہ زائل ہو جاتا ہے، جس کی طرف اس نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہوتا ہے، پھر جب وہ اپنے ہاتھ دھوتا ہے تو پانی کے ساتھ یا پانی کے آخری قطرے کے ساتھ اس کے ہاتھ سے ہر وہ گناہ ساقط ہو جاتا ہے، جس کی طرف اس نے ہاتھ پھیلایا ہوتا ہے، (باقی اعضا کا بھی یہی سلسلہ جاری رہتا ہے) یہاں تک کہ وہ گناہوں سے پاک صاف ہو جاتا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(587)