۔ (۵۸۷۵)۔ عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍ أَنَّ نَبِیَّ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((اِذَا أَنْکَحَ الْوَلِیَّانِ فَہُوَ لِلْأَوَّلِ مِنْہُمَا، وَاِذَا بَاعَ الرَّجُلُ بَیْعًا مِنْ رَجُلَیْنِ فَہُوَ لِلْأَوَّلِ مِنْہُمَا)) (مسند احمد: ۱۷۴۸۲)
۔ سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب دو ولی ایک عورت کا نکاح کردیں تو ان میں سے پہلے کا نکاح معتبر ہو گا اور جب ایک آدمی کوئی چیز دو آدمیوں کو فروخت کر دے تو وہ پہلے خریدار کی ہی ہو گی۔
Musnad Ahmad, Hadith(5875)