۔ (۵۸۷۷)۔ عَنْ حَکَیْمِ بْنِ حِزَامٍ قَالَ: قُلْتُ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! یَأْتِیْنِی الرَّجُلُ یَسْأَلُنِی الْبَیْعَ، لَیْسَ عِنْدِیْ مَا اَبِیْعُہُ، ثُمَّ اَبِیْعُہُ مِنَ السُّوْقِ؟ فَقَالَ: ((لَا تَبِعْ مَا لَیْسَ عِنْدَکَ۔)) (مسند احمد: ۱۵۳۸۵)
۔ سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! ایک آدمی مجھ سے ایسی چیز کو فروخت کرنے کا مطالبہ کرتا ہے کہ وہ چیز میرے پاس نہیں ہے، (اگر میں اس سے سودا کر کے بعد میں) بازار سے خرید کر اس کو پہنچا دوں؟ نبی کریمV نے فرمایا: جو چیز تیرے پاس نہیں ہے، اس کا سودا نہ کر۔
Musnad Ahmad, Hadith(5877)