۔ (۵۸۷۹)۔ عَنْ حَکِیْمِ بْنِ حِزَامٍ رضی اللہ عنہ قَالَ: قُلْتُ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! إِنِّی أَشْتَرِیْ بُیُوْعًا فَمَا یَحِلُّ لِیْ مِنْہَا وَمَا یَحْرُمُ عَلَیَّ؟ قَالَ: ((فَاِذَا اشْتَرَیْتَ بَیْعًا فَـلَا تَبِعْہُ حَتّٰی تَقْبِضَہُ۔)) (مسند احمد: ۱۵۳۹۰)
۔ سیدنا حکیم بن حرام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں:میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! جب میں کچھ چیزیں خریدتا ہوں تو ان میں میرے لیے حلال کون سی ہیں اور حرام کون سی ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تم کوئی چیز خریدو تو اسے اس وقت تک آگے فرو خت نہ کرو، جب تک اسے قبضہ میں نہ لے لو۔
Musnad Ahmad, Hadith(5879)