۔ (۵۸۹۰)۔ عَنْ مَالِکٍ اَبِیْ صَفْوَانَ بْنِ عَمِیْرَۃَ قَالَ: بِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رِجْلَ سَرَاوِیْلَ قَبْلَ الْھِجْرَۃِ فَأَرْجَحَ لِیْ۔ (مسند احمد: ۱۹۳۰۹)
۔ سیدنا ابوصفوان مالک بن عمیرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے ہجرت سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے شلوراخریدی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا وزن کرتے ہوئے میرے لیے پلڑے کو جھکایا۔
Musnad Ahmad, Hadith(5890)