۔ (۵۹۰۱)۔ عَنْ طَاؤُوْسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہما قَالَ: نَہٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَنْ یُتَلَقَّی الرُّکْبَانُ وَأَنْ یَبِیْعَ حَاضِرٌ لِبَادٍ، قَالَ: قُلْتُ لِاِبْنِ عَبَّاسٍ: مَاقَوْلُہُ حَاضِرٌ لِبَادٍ، قَالَ: لَایَکُوْنُ سِمْسَارًا۔ (مسند احمد: ۳۴۸۲)
۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے منع فرمایا ہے کہ قافلوں کو (آگے جا کر) ملا جائے اور یہ کہ شہری، دیہاتی کا سامان فروخت کرے۔ طاؤس کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے پوچھا اس کا مفہوم کیا ہے کہ شہری، دیہاتی کا سامان فروخت نہ کرے؟ انھوں نے کہا: اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اس کا دلّال نہ بنے۔
Musnad Ahmad, Hadith(5901)