۔ (۵۹۰۳)۔ عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((لَاتَبَایَعُوْا بِالْحَصَاۃِ وَلَا تَنَاجَشُوْا وَلَا تَبَایَعُوْا بِالْمُلَامَسَۃِ)) (مسند احمد: ۹۹۲۹)
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نہ تم لوگ کنکری کے ذریعے بیع کرو، نہ بیع نجش کرو اور نہ ملامسہ کی تجارت کرو۔
Musnad Ahmad, Hadith(5903)