۔ (۵۹۱۱)۔ عَنْ اَبِیْ أَیُوْبَ الْأَنْصَارِیِّ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَنَّہُ قَالَ: ((مَنْ فَرَّقَ بَیْنَ الْوَلَدِ وَوَالِدِہِ فِی الْبَیْعِ فَرَّقَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ بَیْنَہُ وَبَیْنَ اَحِبَّتِہِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔)) (مسند احمد: ۲۳۹۱۰)
۔ سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے (غلاموں کی) تجارت کرتے ہوئے اولاد اور اس کے والدین کے درمیان تفریق ڈال دی، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کے اور اس کے پیاروں کے درمیان تفریق ڈال دے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(5911)