۔ (۵۹۲)۔عَنْ کَعْبِ بْنِ عُجْرَۃَؓ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ: ((اِذَا تَوَضَّأَ أَحَدُکُمْ فَأَحْسَنَ وُضُوْئَہُ ثُمَّ خَرَجَ عَامِدًا اِلَی الصَّلوٰۃِ فَلَا یُشَبِّکْ بَیْنَ یَدَیْہِ فَاِنَّہُ فِی الصَّلوٰۃِ۔)) (مسند أحمد: ۱۸۲۸۲)
سیدنا کعب بن عجرہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی آدمی وضو کرتا ہے اور اچھا وضو کرتا ہے اور پھر نماز کے قصد سے نکل پڑتا ہے تو وہ اپنے ہاتھوں میں تشبیک نہ ڈالا کرے، کیونکہ وہ نماز میں ہوتا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(592)