۔ (۵۹۱۵)۔ وَ عَنْہُ أَیْضًا اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((مَنْ بَاعَ عَبْدًا وَلَہُ مَالٌ فَلَہُ مَالُہُ وَعَلَیْہِ دَیْنُہُ اِلَّا أَنْ یَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ۔)) (مسند احمد:۱۴۳۷۶)
۔ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے یہ بھی روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جوشخص غلام فروخت کرے اور غلام کے پاس مال ہوتو اس کا مال فروخت کرنے والے کی ملکیت ہو گا اور اس غلام کا قرض بھی اسی بائع کے ذمہ ہو گا، الا یہ کہ خریدار شرط لگا لے۔
Musnad Ahmad, Hadith(5915)