۔ (۵۹۲۳)۔ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ عَنْ اَبِیْہِ عَنْ جَدِّہِ أَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((اَلْبَائِعُ وَالْمُبْتَاعُ بِالْخِیَارِ حَتّٰییَتَفَرَّقَا اِلَّا أَنْ یَکُوْنَ صَفْقَۃَ خِیَارٍ وَلَا یَحِلُّ لَہُ أَنْ یُفَارِقَہُ خَشْیَۃَ أَنْ یَسْتَقِیْلَہُ۔)) (مسند احمد: ۶۷۲۱)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: فروخت کرنے والے اور خریدنے والے، دونوں کو جدا ہونے سے پہلے سودا واپس کرنے کا اختیار حاصل ہے، الا یہ کہ اختیار والا سودا ہو اور یہ حلال نہیں ہے کہ آدمی سودے کی واپسی کے ڈر سے جدائی اختیار کرے۔
Musnad Ahmad, Hadith(5923)