۔ (۵۹۲۹)۔ عَنْ اَبِیْ بُرْدَۃَ بْنِ نِیَارٍ قَالَ: اِنْطَلَقْتُ مَعَ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اِلٰی بَقِیْعٍ الْمُصَلَّی فَأَدْخَلَ یَدَہُ فِیْ طَعَامٍ ثُمَّ أَخْرَجَہَا فَاِذَا ھُوَ مَغْشُوْشٌ أَوْ مُخْتَلِفٌ فقَالَ: ((لَیْسَ مِنَّا مَنْ غَشَّنَا۔)) (مسند احمد: ۱۵۹۲۷)
۔ سیدنا ابو بردہ نیار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ بقیع کی عیدگاہ کی طرف گیا، وہاں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اناج کے ایک ڈھیر میں ہاتھ داخل کیا،پھر کیا دیکھا کہ اس میں دھوکہ یا ملاوٹ کی گئی تھی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ ہم میں سے نہیں ہے، جس نے ہم کو دھوکہ دیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(5929)