۔ (۵۹۳۱)۔ عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((إِنَّ رَجُلًا حَمَلَ مَعَہُ خَمْرًا فِیْ سَفِیْنَۃٍیَبِیْعُہُ وَمَعَہُ قِرْدٌ، (قَالَ:) فَکَانَ الرَّجُلُ اِذَا بَاعَ الْخَمْرَ شَابَہُ بِالْمَائِ ثُمَّ بَاعَہُ، (قَالَ:) فَأَخَذَ الْقِرْدُ الْکِیْسَ فَصَعِدَ بِہٖفَوْقَ الْدَقَلِ (قَالَ:) فَجَعَلَ یَطْرَحُ دِیْنَارًا فِی الْبَحْرِ وَدِیْنَارًا فِی السَّفِیْنَۃِ حَتّٰی قَسَمَہُ۔)) (مسند احمد: ۸۰۴۱)
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ایک آدمی نے شراب لی اور اس کو فروخت کرنے کی نیت سے ایک کشتی میں سوار ہوا، جب وہ آدمی شراب بیچتا تو اس میں پانی کی ملاوٹ کر کے فروخت کرتا، اتنے میں بندر نے اس کا تھیلا پکڑا اور بادبان کے ڈنڈے پر چڑھ گیا اور ایک ایک دینار سمندر میں اور ایک ایک کشتی میں ڈالنے لگا، یہاں تک کہ سارے دینار تقسیم کر دیئے۔
Musnad Ahmad, Hadith(5931)