۔ (۵۹۳۸)۔ عَنْ عَائِشَۃَ رضی اللہ عنہا أَنَّ رَجُلًا اِبْتَاعَ غُلَامًا اِسْتَغَلَّہُ ثُمَّ وَجَدَ أَوْ رَأٰی بِہٖعَیْبًا فَرَدَّہُ بِالْعَیْبِ فَقَالَ الْبَائِعُ: غَلَّۃُ عَبْدِیْ، فَقَالَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اَلْغَلَّۃُ بِالضَّمَانِ)) وَفِیْ لَفْظٍ: ((اَلْخِرَاجُ بِالضَّمَانِ)) (مسند احمد:۲۵۰۱۹)
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے غلام خریدا اوراس سے فائدہ حاصل کیا، لیکن بعد میں اس نے اس میں ایک عیب دیکھ کر اس کو واپس لوٹا دیا، بیچنے والے کہا: میرے غلام کی آمدنی (بھی مجھے دی جائے)۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: آمدنی (اور نفع) ضمانت کے عوض ہوتا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(5938)