۔ (۵۹۴۱)۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ((مَنِ احْتَکَرَ طَعَامًا أَرْبَعِیْنَ لَیْلَۃً فَقَدْ بَرِیَٔ مِنَ اللّٰہِ تَعَالیٰ وَبَرِیَٔ اللّٰہُ تَعَالیٰ مِنْہُ وَأَیُّمَا أَھْلُ عَرْصَۃٍ أَصْبَحَ فِیْہِمُ امْرَؤٌ جَائِعٌ، فَقَدْ بَرِئَتْ
مِنْہُمْ ذِمَّۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی)) (مسند احمد: ۴۸۸۰)
۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے چالیس راتیں ذخیرہ اندوزی کی، وہ اللہ تعالیٰ سے بری ہو گیا اور اللہ تعالیٰ اس سے بری ہو گیا اور جس گھر والوں کے پاس کوئی بھوکا آدمی ہو (اور وہ اسے کھانا نہ کھلائیں) تو ان سے بھی اللہ تعالی کی ضمانت اٹھ جاتی ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(5941)