۔ (۵۹۴۹)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ مَسْعُوْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اِذَا اخْتَلَفَ الْبَیِّعَانِ (وَفِیْ لَفْظٍ: وَالسِّلْعَۃُ کمَاَ ھِیَ) وَلَیْسَ بَیْنَہُمَا بَیِّنَۃٌ فَالْقَوْلُ مَایَقُوْلُ صَاحِبُ السِّلْعَۃِ أَوَ یَتَرَادَّانِ۔)) (مسند احمد: ۴۴۴۵)
۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب خریدار اور فروخت کنندہ کا آپس میں اختلاف ہو جائے اور ان کے پاس (اپنے دعوی کی) دلیل بھی نہ ہو، جبکہ سامان ابھی تک اپنی اصلی حالت میں موجود ہو، تو سامان کے مالک کی بات پر اعتماد کیا جائے گا یا پھردونوں سودا واپس کر دیں گے۔
Musnad Ahmad, Hadith(5949)