۔ (۵۹۶۲)۔ عَنْ سَمُرَۃَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ: قَالَ نَبِیُّ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((رَأَیْتُ لَیْلَۃَ أُسْرِیَ بِیْ رَجُلًا یَسْبَحُ فِیْ نَہْرٍ وَیُلْقَمُ الْحِجَارَۃَ، فَسَئَلْتُ مَاھٰذَا؟ فَقِیْلَ لِیْ: آکِلُ الرِّباَ۔)) (مسند احمد: ۳۰۳۶۱)
۔ سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس رات مجھے معراج کرائی گئی، میں نے ایک آدمی دیکھا، وہ ایک نہر میں تیررہا تھا اور اس کے منہ میںپتھر پھینکے جارہے تھے، میں نے پوچھا: یہ کیا ہے ، مجھے کہا گیا کہ یہ سود خور ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(5962)