۔ (۵۹۶۳)۔ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رضی اللہ عنہ سَمِعَ رَسُوْلَ اللّٰہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اَلذَّھَبُ بِالْوَرَقِ رِبًا اِلَّا ھَائَ وَھَائَ، وَالْبُرُّ بِالْبُرِّ رِبًا اِلَّا ھَائَ وَھَائَ وَالْشَعِیْرُ بِالْشَّعِیْرِ رِبًا وَالتَّمْرُ بالتَّمْرِ رِبًا اِلَّا ھَائَ وَھَائَ۔)) (مسند احمد: ۱۶۲)
۔ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: سونا چاندی کے عوض فروخت کرناسود ہے، الا یہ کہ وہ نقد و نقد ہوں، اسی طرح گندم، گندم کے عوض بیچنا سو د ہے، الا یہ کہ وہ نقد ونقد ہو، اور جو، جو کے عوض فروخت کرناسود ہے، الا یہ کہ وہ نقد و نقد ہو، اسی طرح کھجور، کھجور کے عوض فروخت کرنا سود ہے، الا یہ کہ وہ نقد و نقد ہو۔
Musnad Ahmad, Hadith(5963)