۔ (۵۹۷۹)۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: سَاَلْتُ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : أَشْتَرِی الذَّھَبَ بِالْفِضَّۃِ أَوِ الْفِضَّۃَ بِالذَّھَبِ؟ قَالَ: ((اِذَا أَخَذْتَ وَاحِدًا مِنْہُمَا بِالْآخَرِ فَـلَا یُفَارِقُکَ صَاحِبُکَ وَبَیْنَکَ وَبَیْنَہُ لَبْسٌ۔)) (مسند احمد: ۵۷۷۳)
۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیاکہ میں چاندی کے عوض سونا یا سونے کے عوض چاندی خرید سکتا ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تم ایک چیز دوسرے کے عوض خرید لو تو تیرا ساتھی تجھ سے اس حال میں جدا نہ ہو کہ تمہارے اور اس کے درمیان اس سودے سے متعلقہ کوئی چیز باقی ہو۔
Musnad Ahmad, Hadith(5979)