۔ (۵۹۹۶)۔ وَعَنْہُ أَیْضًا اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَسَمَ بَیْنَہُمْ طَعَامًا مُخْتَلِفًا بَعْضُہُ أَفْضَلُ مِنْ بَعْضٍ، قَالَ: فَذَھَبْنَا نََتَزَایَدُ بَیْنَنَا، فَمَنَعَنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَنْ نَتَبَایَعَہُ اِلَّا کَیْلًا بِکَیْلٍ لَا زِیَادَۃَ فِیْہِ۔ (مسند احمد: ۱۱۷۹۳)
۔ سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے درمیان ایسا اناج تقسیم کیا کہ جس کی کچھ مقدار دوسری سے بہتر تھی، اس وجہ سے ہم نے آپس میں کمی بیشی کے ساتھ اس کی بیع شروع کر دی، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں اس طرح کی بیع کرنے سے منع کر دیا، الا یہ کہ وہ ماپ میں برابر ہوں اور کسی طرف سے کوئی مقدار میں زیادتی نہ ہو۔
Musnad Ahmad, Hadith(5996)