۔ (۶۰۱۰)۔ عَنْ اِبْرَاھِیْمَ بْنِ اِسْمَاعِیْلَ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ اَبِیْ رَبِیْعَۃَ الْمَخْزُوْمِیِّ عَنْ اَبِیْہِ عَنْ جَدِّہِ أَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اِسْتَسْلَفَ مِنْہُ حِیْنَ غَزَا حُنَیْنًا ثَلَاثِیْنَ أَوْ أَرْبَعِیْنَ أَلْفًا فَلَمَّا انْصَرَفَ قَضَاہُ اِیَّاہُ ثُمَّ قَالَ: ((بَارَکَ اللّٰہُ لَکَ فِیْ أَھْلِکَ وَمَالِکَ، اِنَّمَا جَزَائُ السَّلَفِ الْوَفَائُ وَالْحَمْدُ۔)) (مسند احمد: ۱۶۵۲۳)
۔ سیدنا عبداللہ بن ابی ربیعہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غزوۂ حنین کے موقع پر اس سے تیسیا چالیس ہزار درہم قرض لیا، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غزوہ سے واپس تشریف لائے تو اس کو قرضہ اداکیا اور دعا دیتے ہوئے فرمایا: اللہ تعالی آپ کے اہل اور مال میں برکت دے، ادھار کا صلہ یہی ہے کہ اسے پوراپورا واپس کیاجائے اور اس کی تعریف کرکے شکریہ ادا کیا جائے۔
Musnad Ahmad, Hadith(6010)