۔ (۶۰۱۵)۔ عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَ أَنَّ رَجُلًا أَتَی النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَتَقَاضَاہُ (وَفِیْ لَفْظٍ: یَتَقَاضَی
النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بَعِیْرًا) فَاَغْلَظَ لَہُ، قَالَ: فَہَمَّ بِہٖأَصْحَابُہُ،فَقَالَ: ((دَعُوْہُفَاِنَّلِصَاحِبِالْحَقِّمَقَالًا۔)) قَالَ: ((اشْتَرُوْالَہُبَعِیْرًا فَأَعْطُوْہُ اِیَّاہُ (وَفِیْ لَفْظٍ: اِلْتَمِسُوْا لَہُ مِثْلَ سِنِّ بَعِیْرِہِ)۔)) قَالُوْا: لَا نَجِدُ اِلَّا سِنًّا أَفْضَلَ مِنْ سِنَّہٖ،قَالَ: ((فَاشْتَرُوْہُفَأَعْطُوْہُاِیَّاہُ فَاِنَّ مِنْ خَیْرِکُمْ أَحْسَنَکُمْ قَضَائً۔)) (زَادَ فِیْ رِوَایَۃٍ) قَالَ الْاَعْرَابِیُّ: أَوْفَیْتَنِیْ أَوْفَاکَ اللّٰہُ، فَقَالَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((إِنَّ خَیْرَکُمْ خَیْرُکُمْ قَضَائً۔)) (مسند احمد: ۹۳۷۹)
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایک اونٹ کے قرض کی ادائیگی کامطالبہ کردیا اور سخت رویہ اختیار کیا، صحابہ کرام نے اس کے ساتھ کوئی کاروائی کرنے کا ارادہ کیا، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اسے چھوڑدو، جس نے حق لیناہوتاہے، وہ باتیں کرتا ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ایک اونٹ خرید کر اس کو ادا کرو۔ صحابہ نے کہا:اس کے اونٹ سے بہتر عمر والا اونٹ ہی میسر آ رہا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہی خرید کر دے دو، بے شک بہتر وہی ہے، جو قرض کی ادائیگی اچھے انداز میں کرتاہے۔ دیہاتی نے کہا:آپ نے مجھے میرے حق سے زیادہ دیا ہے، اللہ تعالی بھی آپ کو زیادہ دے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے بہتر وہ ہے، جو بہتر طورپر قرض ادا کرتا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(6015)