۔ (۶۰۲۲)۔ عَنْ عِکْرَمَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ: کَانَ عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ثَوْبَانِ عُمَانِیَّانِ أَوْ قَطَرِیَّانِ، فَقَالَتْ لَہُ عَائِشَۃُ: إِنَّ ھٰذَیْنِ
ثَوْبَانِ غَلِیْظَانِ تَرْشَحُ فِیْہِمَا فَیَثْقُلَانِ عَلَیْکَ وَإِنَّ فُلَانًا جَائَ ہُ بَزٌّ فَابْعَثْ إِلَیْہِیَبِیْعُکَ ثَوْبَیْنِ اِلَی الْمَیْسَرَۃِ، قَالَ: قَدْ عَرَفْتُ مَایُرِیْدُ مُحَمَّدٌ، اِنَّمَا یُرِیْدُ أَنْ یَذْھَبَ بِثَوْبِیْ أَیْ لا یُعْطِیْنِیْ دَرَاھِمِیْ، فَبَلَغَ ذٰلِکَ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، قَالَ شُعْبَۃُ: أَرَاہُ قَالَ: ((قَدْ کَذَبَ، لَقَدْ عَرَفُوْ أَنِّیْ أَتْقَاھُمْ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ۔)) أَوْ قَالَ: ((أَصْدَقُہُمْ حَدِیْثًا وَآداھُمْ لِلْاَمَانَۃِ۔)) (مسند احمد: ۲۵۶۵۶)
۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے حلیق نصرانی کے پاس بھیجا تاکہ وہ آسانی تک آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف کچھ کپڑے بھیج دے، پس میں اس کے پاس آیا اور کہا: رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے تیری طرف اس لیے بھیجا ہے کہ تم آسانی تک آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف کچھ کپڑے بھیج دو، لیکن اس نے (طعن کرتے ہوئے) کہا: آسانی کیا ہوتی ہے اور یہ کب ہوتی ہے؟ اللہ کی قسم! محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بکری ہے نہ اونٹ۔ میں انس یہ بات سن کر واپس آ گیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس پہنچ گیا، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے دیکھا تو فرمایا: یہ اللہ کا دشمن جھوٹ بول رہا ہے، میں سب سے بہتر لین دین کرنے والا ہوں، (لیکنیاد رکھو کہ) اگر کوئی آدمی مختلف ٹکڑوں سے بنا ہوا کپڑا پہن لے تو یہ اس کے لیے اس سے بہتر ہے کہ وہ اپنی امانت کی وجہ سے کوئی ایسی چیز حاصل کرے، جو اس کے پاس نہ ہو۔
Musnad Ahmad, Hadith(6022)