۔ (۶۰۲۷)۔ عَنْ اَبِیْ مُوْسَی الْأَشْعَرِیِّ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((إِنَّ اَعْظَمَ الذُّنُوْبِ عِنْدَ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ أَنْ یَلْقَاہُ عَبْدٌ بِہَا بَعْدَ الْکَبَائِرِ الَّتِیْ نَہٰی عَنْہَا أَنْ یَمُوْتَ الرَّجُلُ وَعَلَیْہِ دَیْنٌ لَا یَدَعَ لَہُ قَضَائً۔)) (مسند احمد: ۱۹۷۲۴)
۔ سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے ہاں (معروف) منہی عنہ کبیرہ گناہوں کے بعد سب سے بڑاگناہ یہ ہے کہ آدمی کو اس حال میں موت آئے کہ وہ مقروض ہو اور اس نے اسے پورا کرنے کے لئے ترکہ بھی نہ چھوڑا ہو۔
Musnad Ahmad, Hadith(6027)