۔ (۶۰۲۸)۔ عَنْ صُہَیْبِ بْنِ سِنَانٍ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اَیُّمَا رَجُلٍ اِدَّانَ مِنْ رَجُلٍ دَیْنًا وَاللّٰہُ یَعْلَمُ مِنْہُ أَنَّہُ لَا یُرِیْدُ أَدَائَہُ إِلَیْہِ فَغَرَّہُ بِاللّٰہِ، وَاسْتَحَلَّ مَالَہُ بِالْبَاطِلِ، لَقِیَ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّیَوْمَیَلْقَاہُ وَھُوَ سَارِقٌ۔)) (مسند احمد: ۱۹۱۴۰)
۔ سیدنا صہیب بن سنان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی کسی دوسرے شخص سے قرض لے اور اللہ تعالی اس کے بارے میں جانتا ہو کہ یہ ادا نہیں کرنا چاہتا تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ اس نے اللہ تعالی کے نام پر دھوکہ دیا اور باطل طریقے سے اس کا مال حاصل کیا، ایسا آدمی اللہ تعالی کو اس حال میں ملے گا کہ وہ چور ہو گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(6028)