۔ (۶۰۵۸)۔ عَنْ اَبِی الْیَسَرِ صَاحِبِ رَسُوْلِ اللّٰہِ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((مَنْ أَحَبَّ أَنْ یُظِلَّہُ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ فِیْ ظِلِّہِ (زَادَ فِیْ رِوَایَۃٍ: یَوْمَ لَاظِلَّ اِلَّا ظِلُّہُ) فَلْیُنْظِرِ الْمُعْسِرَ أَوْلِیَضَعْ عَنْہَ۔)) (مسند احمد: ۱۵۶۰۵)
۔ صحابی رسو ل سیدنا ابو الیسر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جسے یہ بات پسند ہو کہ اللہ تعالی اس دن اس پر اپنا سایہ کریں، جس دن اس کے سائے کے علاوہ کوئی سایہ نہیں ہو گا،تو اس کو چاہئے کہ وہ تنگدست کو مہلت دے یا اس کا قر ض سرے سے معاف ہی کردے۔
Musnad Ahmad, Hadith(6058)