۔ (۶۰۷۰)۔ عَنْ سَمُرَۃَ ْبِن جُنْدُبٍ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اِذَا سُرِقَ مِنَ الرَّجُلِ مَتَاعٌ أَوْ ضَاعَ لَہُ مَتَاعٌ فَوَجَدَہُ بِیَدِ رَجُلٍ بِعَیْنِہِ فَہُوَ أَحَقُّ بِہٖوَیَرْجِعُ الْمُشْتَرِیْ عَلٰی الْبَائِعِ بِالثَّمَنِ۔)) (مسند احمد: ۲۰۴۰۸)
۔ سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب کسی آدمی کا سامان چوری ہوجائے یا کسی طرح سے ضائع ہوجائے اور پھر وہ کسی کے پاس اپنا سامان بعینہ پا لے تو وہی اس کا زیادہ حقدار ہو گا اور خرید ار حصولِ قیمت کیلئے فروخت کنندہ کی طرف رجوع کرے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(6070)