۔ (۶۰۷۳)۔ عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((مَنْ وَجَدَ عَیْنَ مَالِہِ (وَفِیْ لَفْظٍ: مَتَاعِہِ) عِنْدَ رَجُلٍ قَدْ أَفْلَسَ فَہُوَ أَحَقُّ بِہٖمِمَّنْسِوَاہُ۔)) (مسنداحمد: ۷۱۲۴)
۔ سیدنا ابو ہر یرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو شخص بعینہ اپنا مال و متاع اس آدمی کے پاس پاتا ہے، جو مفلس ہوچکا ہے تو وہ دوسرے قرضخواہوں کی بہ نسبت اس کا زیادہ حق رکھتاہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(6073)