۔ (۶۰۸۲)۔ عَنْ مُحَمَّدٍ یَعْنِیْ ابْنَ سِیْرِیْنَ أَنَّ عَائِشَۃَ نَزَلَتْ عَلٰی صَفِیَّۃَ أُمِّ طَلْحَۃَ الطَّلَحَاتِ فَرَأَتْ بَنَاتٍ لَھَا یُصَلِّیْنَ بِغَیْرِ خِمْرَۃٍ قَدْ حِضْنَ قَالَ: فَقَالَتْ عَائِشَۃُ: لَاتُصَلِّیَنَّ جَارِیَۃٌ مِنْہُنَّ اِلَّا فِیْ خِمَارٍ، إِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دَخَلَ عَلَیَّ وَکَانَتْ فِیْ حِجْرِیْ جَارِیَۃٌ فَأَلْقٰی عَلَیَّ حَقْوَہُ فَقَالَ: ((شُقِّیْہِ بَیْنَ ھٰذِہٖوَبَیْنَ الْفَتَاۃِ الَّتِیْ فِیْ حِجْرِ أُمِّ سَلَمَۃَ فَأِنِّیْ لَا أَرَاھَا اِلَّا قَدْ حَاضَتْ، أَوْ لَا أَرَاھُمَا اِلَّا قَدْ حَاضَتَا۔)) (مسند احمد: ۲۵۱۵۳)
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ وہ سیدہ ام طلحۂ طلحات صفیہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئیں اور دیکھا کہ بالغہ بچیاں بغیر دوپٹوں کے نماز پڑھ رہی تھیں، پس انھوں نے کہا: ان میں سے کوئی بچی دوپٹے کے بغیر نماز نہ پڑھے، ایک دفعہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس تشریف لائے ، جبکہ میری پرورش میںایک لڑکی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا ازار مجھے دیا اورفرمایا: یہ لڑکی اور ام سلمہ کی تربیت میں پرورش پانے والے لڑکی،یہ ازار پھاڑ کر ان دونوں کو دے دو، کیونکہ میرا خیال ہے کہ یہ دونوں بالغ ہو چکی ہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(6082)