۔ (۶۰۹۱)۔ عَنْ عِکْرَمَۃَ بْنِ سَلَمَۃَ بْنِ رَبِیْعَۃَ أَنَّ أَخَوَیْنِ مِنْ بَنِیْ الْمُغِیْرَۃِ أَعْتَقَ أَحَدُھُمَا
أَنْ لا یَغْرِزَ خَشَبًا فِیْ جِدَارِہِ فَلَقِیَا مُجَمِّعَ بْنَ یَزِیْدَ الْأَنْصَارِیَّ وَرِجَالًا کَثِیْرًا فَقَالُوْا: نَشْہَدُ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((لَا یَمْنَعُ جَارٌ جَارَہُ أَنْ یَغْرِزَ خَشَبًا فِیْ جِدَارِہِ۔)) فَقَالَ الْحَالِفُ: أَیْ أَخِیْ قَدْ عَلِمْتُ أَنَّکَ مَقْضِیٌّ لَکَ عَلَیَّ وَقَدْ حَلَفْتُ فَاجْعَلْ اُسْطُوَانًا دُوْنَ جِدَارِیْ، فَفَعَلَ الْآخَرُ فَغَرَزَ فِیْ الْأُسْطُوَانِ خَشَبَۃً، فَقَالَ لِیْ عَمْرٌو: فَأَنَا نَظَرْتُ إِلٰی ذٰلِکَ۔ (مسند احمد: ۱۶۰۳۵)
۔ عکر مہ بن سلمہ سے روایت ہے کہ بنو مغیرہ کے دو بھائی تھے، ان میں سے ایک نے غلا م آزاد کرنے کی قسم اٹھاکر کہا کہ وہ اپنے ہمسائے کواپنی دیوار میں شہتیر نہ رکھنے دے گا، پھر جب ان دونوں کی ملاقات سیدنا مجمع بن یزید انصاری رضی اللہ عنہ اور کئی صحابہ سے ہوئی تو انہوں نے کہا: ہم لوگ یہ گواہی دیتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ایک پڑوسی اپنے پڑوسی کو اپنی دیوار میں شہتیر وغیرہ رکھنے سے نہ روکے۔ یہ سن کر قسم اٹھانے والے نے کہا: اے میرے بھائی! مجھے پتہ چل گیا کہ یہ فیصلہ میری مخالفت میں اور تیرے حق میں ہونے والا ہے، جبکہ میں قسم بھی اٹھا چکا ہوں، اب تو میری دیوار کے ساتھ ستون بنالے، پس اس نے ایسے ہی کیا اور پھر ستون پر لکڑی رکھ لی۔ عمرو نے مجھ سے کہا: میں نے اس چیز کو دیکھا تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(6091)