۔ (۶۱۰۲)۔ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ شَبِیْبٍ أَنَّہُ سَمِعَ الْحَیَّیُخْبِرُوْنَ عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ اَبِی الْجَعْدِ الْبَارِقِیِّ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بَعَثَ مَعَہُ بِدِیْنَارٍیَشْتَرِیْ لَہُ أُضْحِیَّۃً (وَقَالَ مَرَّۃً: أَوْشَاۃً) فَاشْتَرٰی لَہُ اثْنَتَیْنِ فَبَاعَ وَاحِدَۃً بِدِیْنَارٍ وَاَتَاہُ بِالْاُخْرٰی فَدَعَا لَہُ بِالْبَرْکَۃِ فِیْ بَیْعِہِ فَکَانَ لَوِ اشْتَرٰی التُّرَابَ لَرَبِحَ فِیْہِ۔ (مسند احمد: ۱۹۵۷۱)
۔ سیدنا عروہ بن ابی الجعد بارقی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قربانی کا جانور یا ایک بکری خریدنے کے لیے مجھے ایک دینار دے کر بھیجا، ہوا یوں کہ میں نے اس کی دو بکریاں خرید لیں اور ان میں سے ایک کو ایک دینار کے عوض فروخت کر دیا اور ایک دینار اور ایک بکری لے کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آ گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے لیے میری تجارت میں برکت کی دعا کی۔ راوی کہتا ہے: سیدنا عروہ رضی اللہ عنہ اگر مٹی بھی خرید لیتے تو ان کو اس میں نفع ہوتا تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(6102)