۔ (۶۱۱۰)۔ عَنْ اَبِی الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ: کُنَّا نُخَابِرُ عَلٰی عَہْدِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَنُصِیْبُ مِنَ الْقِصْرِیِّ وَمِنْ کَذَا فَقَالَ: ((مَنْ کَانَتْ لَہُ أَرْضٌ فَلْیَزْرَعْہَا أَوْ لِیُحْرِثْہَا أَخَاہُ وَاِلَّا فَلْیَدَعْہَا۔)) (مسند احمد: ۱۴۴۰۴)
۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عہد میں زمین بٹائی پر دیتے تھے اور بسا اوقات غلہ گاہنے کے بعد خوشوں میں رہ جانے والے وہ دانے ہمیں ملتے تھے،جو گاہنے سے الگ نہ ہو سکے ہوں،اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس کے پاس زمین ہو، وہ اس کو خود کاشت کرےیاپھر کسی بھائی کو برائے کاشت دے دے، وگرنہ اس کو ویسے ہی چھوڑدے۔
Musnad Ahmad, Hadith(6110)