۔ (۶۱۱۱)۔ عَنْ مُجَاہِدٍ عَنِ ابْنِ رَافِعِ بْنِ خَدِیْجٍ عَنْ اَبِیْہِ قَالَ: جَائَ نَا مِنْ عِنْدِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ: نَہٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَنْ أَمْرٍ کَانَ یَرْفُقُ بِنَا وَطَاعَۃُ اللّٰہِ وَطَاعَۃُ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَرْفَقُ، نَہَانَا أَنْ نَزْرَعَ أَرْضًا یَمْلِکُ أَحَدُنَا رَقَبَتَہَا أَوْ مِنْحَۃَ رَجُلٍ۔ (مسند احمد: ۱۵۹۱۶)
۔ رافع کے بیٹے بیان کرتے ہیں کہ ہمارے پاس سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ ،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے ہو کر آئے اور کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں ایک ایسے کام سے منع فرمایاہے کہ وہ کام ہمارے لئے بہتری والاتھا، بہرحال اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی فرمانبرداری ہمارے لئے سب سے زیادہنفع بخش ہے، تفصیلیہ ہے کہ اگر زمین کسی کی ملکیت ہے یا کسی کا عطیہ ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس میں بٹائی پر کام کرنے سے منع فرما دیا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(6111)