۔ (۶۱۱۸)۔ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ أَنَّ عَبْدِاللّٰہِ بْنَ عُمَرَ قَالَ: یَا ابْنَ خَدِیْجٍ! مَاذَا تُحَدِّثُ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فِیْ کِرَائِ الْأَرْضِ؟ قَالَ رَافِعٌ: لَقَدْ سَمِعْتُ عَمَّیَّ وَکَانَا قَدْ شَہِدَا بَدْرًا یُحَدِّثَانِ اَھْلَ الدَّارِ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نَہٰی عَنْ کِرَائِ الْأَرْضِ۔ (مسند احمد: ۱۵۹۱۹)
۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، انھوں نے کہا: اے ابن خدیج! تم زمین کو کرائے پر دینے کے بارے میں رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا بیان کرتے ہو؟ انھوں نے کہا: میں نے غزوۂ بدر میں شریک ہونے والے اپنے دوچچو ں سے سنا ، وہ اپنے گھر والوں کو یہ بیان کرتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زمین کو کرائے پر دینے سے منع فرمایا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(6118)