۔ (۶۱۲۰)۔ عَنْ ثَابِتِ بْنِ الْحَجَّاجِ قَالَ: قَالَ زَیْدُ بْنُ ثَابِتٍ: نَہَانَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَنِ الْمُخَابَرَۃِ، قُلْتُ: وَمَا الْمُخَابَرَۃُ؟ قَالَ: یُؤْجَرُ الْأَرْضُ بِنِصْفٍ أَوْبِثُلُثٍ أَوْ بِرُبُعٍ۔ (مسند احمد: ۲۱۹۷۰)
۔ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں مخابرہ سے منع فرمایا ہے، میں نے کہا: مخابرہ سے کیا مراد ہے؟ انہوں نے کہا: زمین کو نصف یا تہائییاچوتھائی پیدوار کے عوض کرائے پر دینا۔
Musnad Ahmad, Hadith(6120)