۔ (۶۱۳۱)۔ عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ الزُّبَیْرِ قَالَ: قَالَ زَیْدُ بْنُ ثَابِتٍ: یَغْفِرُ اللّٰہُ لِرَافِعِ بْنِ خَدِیْجٍ، أَنَا وَاللّٰہِ أَعْلَمُ بِالْحَدِیْثِ مِنْہُ، إِنَّمَا أَتٰی رَجُلَانِ قَدِ اقْتَتَلَا فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((إِنْ کَانَ ھٰذَا شَأْنَکُمْ فَـلَا تُکْرُوْا الْمَزَارِعَ۔)) قَالَ: فَسَمِعَ رَافِعٌ قَوْلَہُ: ((لَاتُکْرُوْا الْمَزَارِعَ۔)) (مسند احمد: ۲۱۹۶۶)
۔ عروہ بن زبیر سے روایت ہے کہ سیدنا زیدبن ثابت رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ تعالی سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کو معاف فرمائے، میں اس حدیث ِ مبارکہ کو ان سے زیادہ جاننے والا ہوں، اصل بات یہ تھی کہ جب دو آدمی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آ کر جھگڑے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگرتمہارییہ صورت حال ہے تو پھر زمینیں کرائے پر ہی نہ دیاکر و۔ سیدنا رافع رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صرف یہ الفاظ سنے تھے کہ زمینوں کو کرائے پر نہ دیا کرو۔
Musnad Ahmad, Hadith(6131)