۔ (۶۱۳۸)۔ عَنْ عَلِیٍّ رضی اللہ عنہ اِحْتَجَمَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ثُمَّ قَالَ لِلْحَجَّامِ حِیْنَ فَرَغَ: ((کَمْ خَرَاجُکَ؟)) قَالَ: صَاعَانِ، فَوَضَعَ عَنْہُ صَاعًا وَأَمَرَنِیْ فَأَعْطَیْتُہُ صَاعًا۔ (مسند احمد: ۱۱۳۶)
۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سینگی لگوائی اور پھر جب سینگی لگانے والا فارغ ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا: تیری مزدوری کتنی ہے؟ اس نے کہا: جی دو صاع ہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے ایک صاع کی رعایت کروا کر مجھے ادائیگی کے لیے حکم دیا، پس میں نے اس کو
ایک صاع دیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(6138)