۔ (۶۱۴۳)۔ عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: عَلَّمْتُ نَاسًا مِنْ أَھْلِ الصُّفَّۃِ الْکِتَابَۃَ وَالْقُرْآنَ فَأَھْدٰی إِلَیَّ رَجُلٌ مِنْہُمْ قَوْسًا، فَقُلْتُ: لَیْسَ لِیْ بِمَالٍ وَأَرْمِیْ عَنْہَا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ تَبَارَکَ وَ تَعَالٰی، فَسَاَلْتُ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ: ((إِنْ سَرَّکَ أَنْ تُطَوَّقَ بِہَا طَوْقًا مِنْ نَارٍ فَاقْبَلْہَا۔)) (مسند احمد: ۲۳۰۶۵)
۔ سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں:میں نے اہل صفہ میں سے کچھ لوگوں کو کتابت اور قرآن پاک کی تعلیم دی، ان میں سے ایک آدمی نے مجھے بطور ہدیہ ایک کمان دی، میں نے بھی سوچا کہ یہ میرے لیے مال نہیں ہے، بلکہ میں اس کے ذریعے اللہ تعالی کے راستے میں تیر پھینکوں گا، پس میں نے اس بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر تجھے یہ بات اچھی لگتی ہے کہ اس کے بدلے میں تجھے آگ کا طوق ڈالا جائے تو پھر اس کو قبول کرلے۔
Musnad Ahmad, Hadith(6143)