۔ (۶۱۴۴)۔ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ اَبِی الْعَاصِ قَالَ: قُلْتُ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! اجْعَلْنِیْ إِمَامَ قَوْمِیْ، قَالَ: ((أَنْتَ إِمَامُہُمْ وَاقْتَدِ بِأَضْعَفِہِمْ وَاتَّخِذْ مُؤَذِّنًا لَا یَأْخُذُ عَلٰی أَذَانِہِ أَجْرًا۔)) (مسند احمد: ۱۶۳۸۰)
۔ سیدنا عثمان بن ابی عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میںنے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول! مجھے میری قوم کا امام بنادیجئے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جی تو ان کا امام ہے، ان میں سے سب سے کمزور آدمی کا خیال رکھنا اور ایسا مؤذن مقرر کرنا، جو اپنی اذان پر اجرت لینے والا نہ ہو۔
Musnad Ahmad, Hadith(6144)